پاک افغان سرحد پر فوجی قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا بھرپور جواب،ملک دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار

پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں سات جوانوں کی شہادت کے بعد افغانستان دوبئی میں پاکستان سکیورٹی فورسز نے رات گئے کنڑ اور خوست میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کئے، حملوں میں کثیر تعداد میں سی آئی اے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈڈ دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ہیں۔یاد رہے افغان دوبئی افغانستان کا وہ علاقہ ہے جب ضرب عضب ہوا تو وزیرستان کے لوگ مہاجر کیمپ میں آ گئے جبکہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے را اور این ڈی ایس کے تحت چلنے والی دو بئی پناہ گاہ میں جا کر پنا لی یہ وہی علاقہ ہی جہاں سے اٹھ کر ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان پر حملہ آور ہوتے تھے،لیکن پاک فوج نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک ملاکر ان کو جہنم واصل کئے، ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کے بعد ان کی حمایت میں پی ٹی ایم اور این ڈی ایم نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی ہے کہ پاک فوج نے بے گناہ لوگوں کو مار دیا،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور پی ٹی ایم ایک ہی آقاوں کے آلہ کار ہیں جن کا کام پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کو نقصان پہنچانا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ مہیا کرنا ہے ۔سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم اور این ڈی ایم دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کیلئے کام کر رہے ہیں،قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن ضربِ عضب سے جہاں ہزاروں دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، وہیں بہت سے دہشت گرد بارڈر کراس کر کے پاک افغان ملحقہ بارڈر کے ساتھ موجود علاقوں میں روپوش ہو گئے۔ ان دہشتگردوں کو انکے خاندانوں سمیت را اور این ڈی ایس نے پناہ دی۔ گزشتہ کچھ ماہ سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے بارڈر پار سے پاکستان آرمی اور ایف سی کی پوسٹوں پر حملے کرنا شروع کئے ۔پاکستان آخر کب تک اپنی سرزمین پر تخریب کاریاں برداشت کرے۔ بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ داعش کی حامی ٹی ٹی پی پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں تخریب کاری کا باعث بن رہی ہے ۔ دونوں ممالک کو مل کر اب اس فتنہ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم اور این ڈی ایم پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا،پاک افغان سرحد کے قریب مقیم قبا ئلی عمائدین نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اسی لیے وہ پروپیگنڈےکر رہے ہیں،ٹی ٹی پی، پی ٹی ایم اور این ڈی ایم ایک منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسی صورتحال پیدا کررہی مگر اب ان کو منطقی انجام تک پہنچ گئے ہیں۔